View wishlist“Angoor k Dane novel By Kawish Siddiqui | انگور کے دانے” has been added to your wishlist
Tumhari Ammi Novel by Kawish Siddiqui | تمہاری امی ناول
- Brand: Kawish Siddiqi
- SKU: SF1133569600-1-1
₨ 595₨ 700 (-15%)
In stock
Tumhari Ammi Novel by Kawish Siddiqi | تمہاری امی ناول
صفحات 176 رعایتی قیمت 595
مہاری امی
مصنف: #کاوش_صدیقی
نوعمروں کے لیے ادب ہمارے ہاں لکھنے والے کم ہی پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بھی اکثریت چند موضوعات تک خود کو اور کسی حد تک قارئین کو بھی محدود رکھتی ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال اردو میں بچوں کے جاسوسی ادب کی طویل روایت ہے۔ اس کی نسبت بچوں کے لیے مزاحیہ، سائنس فکشن یا معاشرتی موضوعات پر ناولوں کی تعداد گنی چنی ہی سامنے آتی ہے۔ معاشرتی ناولوں میں بھی لڑکوں اور باپوں (مرد کرداروں) کی زندگی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
موجودہ دور میں مقبول ترین مصنفین میں سرفہرست کاوش صدیقی نے حالیہ برسوں میں نوعمروں (ٹین ایجر) کے لیے بہت لکھا اور کئی ایسے معاشرتی مسائل کو چھوا ہے۔ جن پر کم ہی کسی نے بچوں کے اردو ادب میں لکھا ہو گا۔
ان ہی میں سے، ان کی ایک کہانی جو ان کے تازہ مجموعے تمہاری امی میں شائع ہوئی ہے؛ مجھے ان دنوں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ (یہی پوسٹ 2024ء کے شروع میں پہلی شئیر ہو چکی ہے)
کہانی؛ تمہاری امی:
SKU:
SF1133569600-1-1
Categories: Best Seller Books, Children's Books, Most Popular Books
Tags: Children Books, Kawish Siddiqi Books, Tumhari ammi
نوعمروں کے لیے ادب ہمارے ہاں لکھنے والے کم ہی پائے جاتے ہیں۔ ان میں سے بھی اکثریت چند موضوعات تک خود کو اور کسی حد تک قارئین کو بھی محدود رکھتی ہے۔ اس کی ایک بڑی مثال اردو میں بچوں کے جاسوسی ادب کی طویل روایت ہے۔ اس کی نسبت بچوں کے لیے مزاحیہ، سائنس فکشن یا معاشرتی موضوعات پر ناولوں کی تعداد گنی چنی ہی سامنے آتی ہے۔ معاشرتی ناولوں میں بھی لڑکوں اور باپوں (مرد کرداروں) کی زندگی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔
موجودہ دور میں مقبول ترین مصنفین میں سرفہرست کاوش صدیقی نے حالیہ برسوں میں نوعمروں (ٹین ایجر) کے لیے بہت لکھا اور کئی ایسے معاشرتی مسائل کو چھوا ہے۔ جن پر کم ہی کسی نے بچوں کے اردو ادب میں لکھا ہو گا۔
ان ہی میں سے، ان کی ایک کہانی جو ان کے تازہ مجموعے تمہاری امی میں شائع ہوئی ہے؛ مجھے ان دنوں پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ (یہی پوسٹ 2024ء کے شروع میں پہلی شئیر ہو چکی ہے)
کہانی؛ تمہاری امی:
ایسی چار بہنوں پر مشتمل ہے، جن کا پہلے باپ پھر ماں وفات پا چکے ہیں۔ اور ماں نے مرتے وقت بڑی بہن کو تینوں چھوٹی بہنوں کی ماں کی طرح دیکھ بھال کی ذمہ داری ڈال دی ہے۔
ان کے پڑوس میں ایک بزرگ اور ان کی بیوی ہیں۔ وہ بزرگ پہلے خود ان کے مکان کی اوپری منزل کرایے پر لیتے ہیں۔ پھر کچھ دیگر لوگوں کو دے دیتے ہیں۔
سب بہنیں پڑھ رہی ہیں کہ یہ فلاح کی راہ ہے۔ ساتھ میں کام کرتی ہیں کہ زندگی میں سب سے بڑی ضرورت روٹی کپڑا اور مکان جو ٹھہرا۔ مکان ذاتی ہے۔ کام کرتی ہیں تو ان پیسوں سے پڑھائی کا خرچ اور کھانے کا انتظام ہوتا ہے۔
پھر ایک دن لڑکیوں کو احساس ہوتا ہے کہ کوئی انہیں دیکھ رہا ہے۔ سب بہنوں کو لگتا ہے؛ کہ کوئی انہیں گھورتا ہے۔ وہ کون ہے۔ کہاں سے گھورتا ہے۔ اس کا جواب بھی کہانی میں موجود ہے۔
مگر اکیلی لڑکیوں کی زندگی اتنی آسانی سے نہیں گزر رہی۔ وہ ایسے معاشرے میں رہتی ہیں؛ جو حقیقی معاشرہ ہے، جہاں بُرے لوگ بھی ہیں اور اچھے بھی، جہاں پڑوس والے خالو کفیل اچھے ہیں تو اسی معاشرے میں ایسے مرد ہیں، جو کرایے پر مکان لے کر ان لڑکیوں کو اغوا کرکے بیچنے کا منصوبہ بناتے ہیں۔
اور ایک بہن کو اسکول سے اغوا کر لیتے ہیں۔ پھر دوسری کو بھی۔ ۔ ۔ معاملہ پولیس تک بھی جاتا ہے۔ اور لڑکیاں اپنی ذہانت و ہمت سے واپس گھر بھی پہنچ جاتیں ہیں۔ بظاہر کہانی میں زیادہ تجسس نہیں۔ ہونا بھی نہیں چاہیے کہ پُر تجسس تحریر ایک بار ہی بھلی لگتی ہے، اگلی بار تو پہلے سے علم ہوتا ہے کہ کیا ہونا ہے۔
جب کہ معاشرتی کہانی کی جان اس کا پلاٹ اور یاد رہ جانے والے مکالمے ہوتے ہیں۔ اس میں کچھ بھی چونکا دینا والا نہیں ہوتا۔ وہی ہوتا ہے جو روز بچے ٹی وی ڈرامے یا فلم میں دیکھتے یا گھروں میں بڑوں سے سنتے ہیں۔
یہ وہ حقیقی زندگی کی کہانیاں ہوتی ہیں۔ جو بچوں کو انتہائی صورت حال میں فیصلہ لینے، خود کی طاقت کا استعمال کرنے اور مشکل میں سوچنے اور عمل کرنے کا درس دیتی ہیں۔
ہمارے اڑوس پڑوس میں کیا ایسی خواتین نہیں ہوتیں، جن کا شوہر مر چکا اور وہ تین چار ننھے ننھے بچوں کو اکیلی پال کر اچھا شہری بناتی ہیں۔ لیکن ان کی زندگی کی کہانی کون لکھتا ہے۔ وہ بھی بچوں کے لیے، جس میں مار دھاڑ نہ ہو، گالی گلوچ اور پیار محبت کی کہانی نہ ہو۔ بل کہ وہ سچ ہو جو معاشرے میں رائج ہے۔ اچھے اور بُروں لوگوں کا گروہ جو ہر ایک فرد کی انفرادی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ معاشرتی کہانیاں بچوں کے لیے محض تفریحی کہانیاں نہیں ہوتیں۔ یہ ان کے لاشعور پر اثر ڈالتی ہیں۔ بچے ہی کل کا معاشرہ تشکیل دیں گے۔ بچوں کو اچھا ادب پڑھنے کو دیں۔
Additional information
color | Black, Gray |
---|---|
room | Bath |
Be the first to review “Tumhari Ammi Novel by Kawish Siddiqui | تمہاری امی ناول” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.