“Rafiq Langra Novel By Kawish Siddiqui | رفیق لنگڑا ناول” has been added to your cart. View cart
₨ 1,666₨ 1,960 (-15%)
3 in stock
Danial Novel by Kawish Siddiqui | دانیال ناول
مکمل سیٹ ؛ کل صفحات 608 قیمت مکمل سیٹ 1666
ایک نئے کردار کی آمد…!
زندگی کی مسلسل چل چلائی میں مختلف کردار ملتے رہتے ہیں ۔ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو یاد رہ جاتے ہیں ۔کچھ دل میں ، کچھہ ذہن میں جگہ بنا لیتے ہیں ۔اور جو دل میں رہتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی موقع پا کر ذہن کی کھڑکی سے نکل کر تحریر کی دنیا میں سانس لینے لگتے ہیں ۔
SKU:
VS75560341230-1-2
Categories: Best Seller Books, Children's Books, Most Popular Books
Tags: Best Seller Book, Bhaid Bhari Muhabbat novel by Kawish Siddiqi |بھید بھری محبت ناول, Kawish Siddiqi, Kawish Siddiqi Books, Other Books, Popular book, دانیال ناول
Danial Novel by Kawish Siddiqui | دانیال ناول
ایک نئے کردار کی آمد…!
زندگی کی مسلسل چل چلائی میں مختلف کردار ملتے رہتے ہیں ۔ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو یاد رہ جاتے ہیں ۔کچھ دل میں ، کچھہ ذہن میں جگہ بنا لیتے ہیں ۔اور جو دل میں رہتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی موقع پا کر ذہن کی کھڑکی سے نکل کر تحریر کی دنیا میں سانس لینے لگتے ہیں ۔
ہمارا ایک بہت عزیز دوست جو اب ایک درد ناک سانحےکے نتیجے میں جاں بحق ہوچکا ہے ۔ بہت اعلیٰ درجے کا موٹر سائیکل مکینک تھا موٹر سائیکل کی آواز سنتے ہی بتا دیا کرتا کہ خرابی کہاں ہے ۔ اس کی ورکشاپ کراچی میں حیدری پر تھی یہ کوئی پینتیس برسوں پرانا قصہ ہے ۔وہ اپنے اوزاروں سے ایسے پیار کرتا تھا جیسے وہ انسان ہوں ۔ اس کے اوزار اس کی جان اس کا پیار تھے ۔
میں نے پوچھا ۔،” بھلا تمہیں اوزاروں سے اتنا پیار کیوں ہے ۔تم تو ایسے ان سے باتیں کرتے ہیں ہو کہ جیسے یہ جیتنے جاگتے ہوں ؟ ”
اس نے کہا ۔ ” مجھے ان سے پیار ہے یہ اکیلے پن میں میرا سہارا بنے ۔ ابا جی کے بعد انہوں نے مجھے سنبھالا مجھے فاقوں سے بچایا ۔ان کے ذریعے میرا گھر بنا ۔ میں نے اپنی شادی کے لئے پیسے جمع کیے ۔میں ان کو اپنا یار جانی سمجھتا ہوں ۔”
بس جیسے وہ وقت وہ جملے میرے اندر ٹہر گیے ،
دوسرا کردار میرے ایک دوسرے دوست کی والدہ کا یے جنہوں نے مردوں کی طرح ڈٹ کر حوادث کا مقابلہ کیا ۔اپنی بیوگی کے دن محنت مشقت سے کاٹے ، اپنی جائیداد وصولی ۔ اپنے بچوں کو پروان چڑھایا ۔ دنیا کے اسٹیج پر کامیاب کرداروں میں پیش کیا ۔اس حوالے سے میری ایک کہانی ” اماں خود ساز ” ماہنامہ سرگزشت شمارہ مئ دو ہزار انیس میں شائع ہو چکی ہے۔
یہ سب آپ سے ملنے کو آنے والے ہیں
یہ آپ ہی کے ارد گرد ہنستے مسکراتے ،جملے کستے ، قہقہے لگاتے ، آنسو پیتے دوستی کا دم بھرتے دکھائی دیں گے.
اور کیا پتا ان میں سے کوئی آپ جیسا ہو ۔
اور کیا پتا ان میں کوئی خود آپ ہی ہوں!
اس میں آپ کو ایک نئی دنیا دکھائی دے گی ۔اور ایک ایسا کردار بھی ملے گا جو آپ کو حیران کردے گا!
کیا آپ ایک نئی دنیا کو کھوجنے کے لئے
کچھ نئے دوستوں سے ملنے کو تیار ہیں ؟
کاوش صدیقی
ہفتہ ۔ ستائیس اپریل دو ہزار چوبیس
Be the first to review “Danial Novel by Kawish Siddiqui | دانیال ناول” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.