View wishlist“Udti Chiria Novel by Kawish Siddiqui | اڑتی چڑیا ناول” has been added to your wishlist
Aatish Zada Novel by Kawish Siddiqui | آتش زادہ ناول
- Brand: Kawish Siddiqi
- SKU: VS75560341230-1
₨ 1,020₨ 1,200 (-15%)
In stock
Aatish Zada Novel by Kawish Siddiqi | آتش زادہ ناول
آتش زادہ صفحات 360 قیمت 1020
آتش زادہ ۔
کاوش صدیقی ۔
تبصرہ اور تاثرات شہزاد بشیر
جب اخبار جہاں میں آتش زادہ کی ابتدائی چند اقساط پڑھیں تو بڑی مشکل سے کاوش صدیقی صاحب کا نمبر حاصل کیا اور بغیر کسی لاگ لپٹ کے پوچھا کیا ” آتش زادہ ” کتابی شکل میں آئے گی ؟
انہوں نے جواب دیا جی ہاں ۔ دو اقساط کے بعد دو تین پبلشرز نے رابط کیا ہے ۔ میں نے فون بند کردیا اور آتش زادہ کی کتابی شکل میں آنے جا بے تابی سے انتظار کرنے لگی۔اور اب یہ میرے ہاتھ میں ہے۔
ایم اے راحت اور محی الدین نواب کے بعد اگر کسی رائٹر نے مجھے متاثر کیا ہے تو وہ کاوش صدیقی ہیں ۔محی الدین نواب کے جملے کاٹ دار ۔راحت صاحب کے یہاں تجسّس ہے ۔ کاوش صدیقی کے ہاں کاٹ دار جملے کہانی کا تیز و تند بہاؤ ، رومان انگیز فضا تشبیہات کا اثر انگیز برتاؤ اور کمال کی منظر نگاری ملتی ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں قطعاً کوئی حجاب نہیں کی ایم اے راحت اور محی الدین نواب صاحب کے بعد اگر ڈائجسٹ کے کسی رائٹر نے قاری کو متاثر کیا ہے تو وہ کاوش صدیقی ہیں ۔

تحریر کی روانی میں ایسا کمال کہ قاری کو ہاتھ پکڑ کے جہاں چاہیں وہاں چھوڑ آئیں ۔ سسپنس ڈائجسٹ کے آخری صفحات پر ان کی کہانیوں نے ناصرف متاثر کیا بلکہ احساس ہوا کہ شاید سسپنس ڈائجسٹ کے آخری صفحات کی آبرو بحال ہوجائے گی اب ۔ لیکن شاید سسپنس والوں کو نا اچھی کہانی کی پہچان ہے اور نا ہی اچھے رائٹر کی ضرورت!
خیر بات کہاں سے کہاں نکل گئی ۔ بات ہورہی تھی ” آتش زادہ ” کی۔ جنات پر آپ نے بہت سی کہانیاں پڑھی ہونگیں لیکن اس کہانی کی اٹھان اور بیان اور پھر کہانی کا نیا پن ایک بالکل ہی نئ دنیا میں لے جاتا ہے ۔ کہانی کا آغاز ایک بچی کی پیدائش سے ہوتا ہے اور ایک جن اس پر روز اول سے ہی عاشق ہوجاتا ہے ۔ وہ تین بہن بھائی کے لئے کیا کچھ کرتا ہے کیسے سوز عشق میں تڑپتا کلستا ہے یہ پڑھنے کی چیز ہے ۔میں تو کہوں گی کہ اتنی رومانی سحر انگیز دل کو چھو لینے والی تحریر اس سے قبل میں نے نہیں پڑھی ۔ایک آتش زادے کی ایک خاک زادی سے عشق کی یہ انوکھی داستان کبھی دل موہ لیتی ہے اور کبھی دل توڑ دیتی ہے ۔ خصوصاً وہ مقام جب آتش زادے نے اپنی محبت سے بچھڑنے کا فیصلہ کیا ۔
ایک حسین داستان ۔
Be the first to review “Aatish Zada Novel by Kawish Siddiqui | آتش زادہ ناول” Cancel reply
Reviews
There are no reviews yet.