• Aatish Zada Novel by Kawish Siddiqui | آتش زادہ ناول

    Aatish Zada Novel by Kawish Siddiqi | آتش زادہ ناول

    آتش زادہ صفحات 360 قیمت 1020

    آتش زادہ ۔
    کاوش صدیقی ۔
    تبصرہ اور تاثرات شہزاد بشیر
    جب اخبار جہاں میں آتش زادہ کی ابتدائی چند اقساط پڑھیں تو بڑی مشکل سے کاوش صدیقی صاحب کا نمبر حاصل کیا اور بغیر کسی لاگ لپٹ کے پوچھا کیا ” آتش زادہ ” کتابی شکل میں آئے گی ؟
    انہوں نے جواب دیا جی ہاں ۔ دو اقساط کے بعد دو تین پبلشرز نے رابط کیا ہے ۔ میں نے فون بند کردیا اور آتش زادہ کی کتابی شکل میں آنے جا بے تابی سے انتظار کرنے لگی۔اور اب یہ میرے ہاتھ میں ہے۔
    ایم اے راحت اور محی الدین نواب کے بعد اگر کسی رائٹر نے مجھے متاثر کیا ہے تو وہ کاوش صدیقی ہیں ۔محی الدین نواب کے جملے کاٹ دار ۔راحت صاحب کے یہاں تجسّس ہے ۔ کاوش صدیقی کے ہاں کاٹ دار جملے کہانی کا تیز و تند بہاؤ ، رومان انگیز فضا تشبیہات کا اثر انگیز برتاؤ اور کمال کی منظر نگاری ملتی ہے ۔ مجھے یہ کہنے میں قطعاً کوئی حجاب نہیں کی ایم اے راحت اور محی الدین نواب صاحب کے بعد اگر ڈائجسٹ کے کسی رائٹر نے قاری کو متاثر کیا ہے تو وہ کاوش صدیقی ہیں ۔
     1,020 1,200
  • ALLAH G Novel By Kawish Siddiqui | اللہ جی ناول

    02
    • ALLAH G Novel By Kawish Siddiqi | اللہ جی ناول

      صفحات 248 رعاتی قیمت 765

      للہ جی
      کاوش صدیقی
      مبصر ✍️ دانیال حسن چغتائی
      کاوش صدیقی عصر حاضر کا وہ نام ہیں جن کی بڑوں اور بچوں کے لئے کتب کو اللہ نے بے مثل قبولیت عامہ سے نوازا ہے۔ اس میں بڑا کردار کاوش صدیقی صاحب کا ہے کہ انہوں نے گھریلو زندگی اور اس کے مکالمات کو ناولوں کی تحریر کا حصہ بنا دیا۔ کہیں بھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ کہانی ڈگمگا رہی ہے اور یہ کام کاوش صدیقی صاحب بہت اچھی طرح کرتے ہیں۔
  • Anch Novel by Kawsih Siddiqui | آنچ ناول

    01

    Anch Novel by Kawsih Siddiqi | آنچ ناول

    صفحات 416

    جب محبت میڈیا کے بازار میں ناچتی ہے
    جب روحانیت سیاست کی سولی چڑھتی ہے ۔
    جب حسن اور عشق سسٹم سے بغاوت کرتے ہیں تب دلوں میں آگ بھڑکتی ہے
    اور آنچ دلوں کو جلا کر خاک کردیتی ہے

     

     2,762 3,250
  • Angoor k Dane novel By Kawish Siddiqui | انگور کے دانے

    Angoor k Dane novel By Kawish Siddiqi | انگور کے دانے

    انگور کے دانے!
    مصنف کاوش صدیقی
    ناشر بچوں کا کتاب گھر
    رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیاری زندگی ہمارے لئے کامل نمونہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی احادیث مبارکہ پر مبنی انتہائی دلکش دل 💓 کش آویز دلچسپی سے بھرپور کہانیاں ۔
  • Annu Jeb katra Novel By Kawish Siddiqui | انو جیب کترا

    01

    Annu Jeb katra By Kawish Siddiqi | انو جیب کترا

    انو جیب کترا

    کیا سچ مچ انو جیب کترا تھا ؟
    اکیلا لڑکا جس کے سب دشمن تھے
    مگر کیوں ؟
    وہ میرا دوست تھا
    اس نے گھر کو اسپتال کیوں بنادیا ؟
    ۔رانو کون تھی اس کو کیا بیماری تھے
    ابا انو سے ناراض کیوں تھے
    خون
    تو بہت مہنگا ہوگا کتنے کا ملتا ہے ؟
    چاچا برف والے کی ٹانگیں کس نے توڑیں ؟
    رات ہوتے ہی ابا اماں آجاتے ہیں مگر کیسے ؟
    وہ تو مرچکے تھے
    بچوں میں خون کی بیماری پر
    کبھی نہ بھولنے والا انتہائی دلچسپ ناول
    انو جیب کترا
    کاوش صدیقی کا موٹیو ویشنل ناول

  • Asaib-e-Muhabbat Novel by Kawish Siddiqui | آسیب محبت ناول

    01

    Asaib-e-Muhabbat Novel by Kawish Siddiqi | آسیب محبت ناول

    آسیب محبت صفحات 192 قیمت 510

    آسیب محبت ۔
    اگر آپ نے زندگی میں کسی سے محبت کی ہے اور آپ سے کسی نے محبت کی ہے محبوب اور محب کے لازوال تعلق کی وہ کہانی جو کبھی پرانی نہیں ہوتی
    اگر آپ کسی سے اظہار محبت میں ناکام ہیں تو پھر یہ کتاب آپ کے لئے ہے ۔
    اس کے لئے تحفہ خاص جس سے حال دل کہہ نہ پائیں

  • Badalta Chehra Novel by Kawish Siddiqui | بدلتا چہرہ ناول

    Badalta Chehra Novel by Kawish Siddiqi | بدلتا چہرہ ناول

    بدلتا چہرہ
    کاوش صدیقی
    زندگی کی تلخ و شیریں واقعات کا ایک خوبصورت عکس ۔ نوعمری کی محبت، نفسیاتی مسائل رشتوں کی باہمی کشمکش اور محبت کی ناسمجھ تفہیم ، کیا پسندیدگی کا نام محبت ہے ؟کیا وقتی صنفی کشش زندگی کی بڑی حقیقتوں کا سامنا کر سکتی ہے؟
    ایک متوسط گھرانے کی جذباتی کشمکش کی کہانی اور کاوش صدیقی کا طلسماتی قلم!
    ان لوگوں کے لیے بطور خاص جو اچھی کہانی پڑھنے کی آرزو رکھتے ہیں!
  • Bhaid Bhari Muhabbat novel by Kawish Siddiqui |بھید بھری محبت ناول

    01

    Bhaid Bhari Muhabbat novel by Kawish Siddiqi |بھید بھری محبت ناول

    بھید بھری محبت صفحات 344.قیمت 1020

    بھید بھری محبت ۔
    کیا آپ عورت کے دل میں اترنے کا فن جانتے ہیں ؟
    کیا آپ اپنی محبت کو نا کامی سے بچانا چاہتے ہیں ؟
    تو کاوش صدیقی کی
    بھید بھری محبت کو پڑھ کر محبت کرنا جان لیجئے ۔

     1,020 1,200
  • Danial Novel by Kawish Siddiqui | دانیال ناول

    Danial Novel by Kawish Siddiqui | دانیال ناول

    مکمل سیٹ ؛ کل صفحات 608 قیمت مکمل سیٹ 1666

    ایک نئے کردار کی آمد…!
    زندگی کی مسلسل چل چلائی میں مختلف کردار ملتے رہتے ہیں ۔ کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو یاد رہ جاتے ہیں ۔کچھ دل میں ، کچھہ ذہن میں جگہ بنا لیتے ہیں ۔اور جو دل میں رہتے ہیں وہ کبھی نہ کبھی موقع پا کر ذہن کی کھڑکی سے نکل کر تحریر کی دنیا میں سانس لینے لگتے ہیں ۔

     1,666 1,960
  • Haris novel By Kawish Siddiqui |حارث

    01

    Haris novel By Kawish Siddiqi |حارث

    حارث
    جس کا کوئی نہیں اس کا اللہ ہے۔
    ماں باپ کم عمر حارث کو چھوڑ کر چل بسے
    سگے چچا نے دولت اور دکان ہتھیا لی ۔
    اکیلے حارث کا ایک دوست رہ گیا ۔
    میاؤں میاؤں ۔
    مگر میاؤں میاؤں کون تھا ؟
    ایک جن کی ایک بچے سے محبت اور دوستی کی لازوال کہانی۔
    رفیق لنگڑا کے لکھاری کا تحفہ
    مکمل ناول
    حارث
    کاوش صدیقی

  • Jall Pari by Kawish Siddiqui | جل پری ناول

    03
    • Jall Pari by Kawish Siddiqi | جل پری ناول

    • صفحات 784

    • اب مکمل طور پر آپ کی دسترس میں ہے ۔
      اس کی ہر سطر ، ہر لفظ آپ کے ذوق مطالعہ کی تسکین کا سبب بنے گا ۔ مطالعے کی پیاس ، لفظ ، استعارہ ، تشبیہ یہ آپ کو معنی کی شیرینی سے سیراب کردیں گ

    • جل پری
      ایک قلبی واردات کا پنچ نامہ ہے ۔جب دل کی بستی اجاڑ دی جاتی ہے ۔جب زندہ دل کو سینے سے کھینچ لیا جاتا ہے تب ہستی کس طرح جوالہ مکھی کی صورت دھرتی کا سینہ پھاڑ کر باہر نکل کر سب خس و خاشاک کی طرح بہا دیتی ہے ۔ اور تب ناکامی کے گھپ اندھیرے سے امید کی کرن پھوٹتی ہے اور ” جل پری ” کا وجود جنم پاتا ہے ۔
      ذرا اپنے سینے سمندر میں ایک چھلانگ لگا کر دیکھئے آپ کی ” جل پری ” اپنی بانہیں پھیلائے آپ کی منتظر ہے!
      اردو دنیا کے سب سے بڑے ہفت روزہ میگزین ” اخبار جہاں ” میں مسلسل 48 ہفتے شائع ہوتی رہی اور پہلی قسط سے آخری قسط کی اشاعت تک قارئین کا ایک ہی سوال تھا کہ ” جل پری ” مجسم صورت میں کب جلوہ گر ہوگی ؟
      کچھ قارئین کا کہنا تھا کہ ” جل پری ” کو ابھی جاری رہنا چاہئے ۔لیکن بہرکیف ہر شے کا اختتام تو ہوتا ہے ۔اس لئے ” جل پری ” ا ب آپ کی دسترس میں ہے ۔

  • Jugnoo Novel By kawish Siddiqui | جنگنو ناول

    Jugnoo Novel By kawish Siddiqi | جنگنو ناول

    صفحات 176 رئاتی قیمت 595

    ” جگنو”
    مصنف کاوش صدیقی
    کراچی انٹرنیشنل بک فیئر دسمبر 2024 میں دستیاب ہے ۔
    کون جانے کب مقدر کے اندھیرے میں کامیابی کا ” جگنو ” چمک جائے۔ کب ماں کی دعائیں مقدر کا سکندر بنادیں ۔ایک لڑکے کی کہانی جس نے اپنی جدوجہد سے ناممکن کو ممکن بنادیا ۔ مگر جگنو نے ہمت نہیں ہاری ۔ اور پھر ایک دن مقدر کے اندھیرے میں ایک مہربان نے پہلا چراغ جلادیا اور جیسے کامیابی کے جگنوؤں نے مقدر کے سارے راستے روشن کردئیے ۔
    حیرت انگیز آپ بیتی ۔ ۔ایک نوعمر لڑکے کی کہانی ۔
    عصر حاضر کے بچوں کے سب سے بڑے ادیب۔
    سب سے زیادہ فروخت ہونے والے لکھاری
    بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول
    جن کے ناول کا اعلان ہوتے ہی خریداروں میں سب سے پہلے حاصل کرنے کے لئے مقابلہ شروع ہوجاتا ہے ۔
    ” جگنو ” ہمیشہ یاد رہنے والی کہانی
    خاص آپ کے

Powered by WordPress

Main Menu