Sarkar G Novel By Kawish Siddiqui | سرکار جی ناول

 765 900 (-15%)

In stock

Sarkar G Novel By Kawish Siddiqi | سرکار جی ناول

سرکار جی
سطر سطر عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سے سجی ۔ لفظ لفظ محبت رسول سے بھرپور
ایک ایسا ناول جو آپ فخر سے بچوں بچیوں کو پڑھائیں
کہانی ایسی دلچسپ کہ ناول ختم کئے بغیر چین نہ آئے ۔
آج کے مقبول ترین لکھاری کا
دل میں گھر کرجانے والا ناول
سرکار جی
کاوش صدیقی

Sarkar G Novel By Kawish Siddiqi | سرکار جی ناول

سرکار جی
سطر سطر عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ سے سجی ۔ لفظ لفظ محبت رسول سے بھرپور
ایک ایسا ناول جو آپ فخر سے بچوں بچیوں کو پڑھائیں
کہانی ایسی دلچسپ کہ ناول ختم کئے بغیر چین نہ آئے ۔
آج کے مقبول ترین لکھاری کا
دل میں گھر کرجانے والا ناول
سرکار جی
کاوش صدیقی

Additional information

color

Blue, Purple

room

Living, Outdoor

Average Rating

4.00

02
( 2 Reviews )
5 Star
50%
4 Star
0%
3 Star
50%
2 Star
0%
1 Star
0%
Add a review

Your email address will not be published. Required fields are marked *

2 Reviews For This Product

  1. 02

    by Coen Jacobs

    This album gets a bit boring after you\’ve listened to it more than once. Worth that first listen though.

  2. 02

    by admin

    ناول۔سرکار جی
    ناول نگار۔کاوش صدیقی
    تبصرہ وتاثرات ۔ خالد دانش
    ناشر۔۔فہیم عالم
    مسلمانوں کی زندگی کے دو پہلو ہیں۔۔
    1..تعلق مع اللہ و سلوک مع اللہ
    2..معاشرت مع العباد یا مع الناس
    تعلق مع اللہ۔۔ اعتقادات اور عبادات اور اس
    طرح معاشرت مع العباد۔۔ معاملات ، حدود اور آداب سے تعبیر ہیں۔۔
    مذکورہ ناول رسول عرب و عجم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے درخشاں و تابندہ پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر اصلاح معاشرہ کی نیت سے تخلیق کیا گیا ہے اور خاص طور پر آقائے دو جہاں محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حسین اخلاق کریمانہ کو قرآن مجید کی مندرجہ ذیل آیت مبارکہ کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔۔
    لقد کان لکم فی رسول اللہ اسوۃ حسنہ۔۔
    لہذا مجھے یہ کہنا ہو گا کہ کاوش صدیقی نے ناول۔۔سرکار جی۔۔کے صفحات پر جس مؤدبانہ اور والہانہ انداز میں شوق آرزو سے ہادی عالم اور امام امت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاکیزگی زندگی کے نقوش اور اسوۂ حسنہ کو بیان کیا اور ایک مہذب ، دین دار علمی گھرانے کو کرداروں کی صورت نہ صرف پیش کیا بلکہ۔۔
    امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی دعوت کا ذریعہ بھی بنایا جس کے لیے کہا جاتا ہے کہ۔۔
    الدال الخیر کفاعلہ
    یعنی۔۔خیر کی طرف بلانے والا بھی خیر کرنے والے جیسا ہے۔۔
    خوب سمجھ لیں کہ۔۔یہ ناول سرکار جی سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے ذکر پاک اور تعلیمات کی تشہیر و تبلیغ کی بدولت ایک خوبصورت گلدستہ حیات ثابت ہوا ہے جس پر کاوش صدیقی اور مجھ سمیت ہر قاری کو سجدہ شکر بجا لانا ہے کہ اس پرفتن زمانے میں بھی دنیا کے ساتھ دین اور بالخصوص اپنے سرکار جی صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع زندگی کو اپنی زندگیوں میں داخل کرنے کی سعی کر رہے ہیں۔۔اور قرآن مجید میں موجود حکم ربی کو بجا لانے کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ۔۔
    یا ایھا الذین آمنوا اطیعوا اللہ و اطیعوا الرسول۔
    اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول اللہ کی اطاعت کرو۔۔اس ناول کا حسن چہار چند ہونے کی بڑی وجہ ایک ایسا گھرانہ ہے جو غیرت ایمانی اور ضمیر کی بیداری کے ساتھ ہر لمحہ اپنے کامل و اکمل نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا کردہ تعلیمات کی روشنی میں گزرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کا شہزادہ بیٹا زندگی کا صحیح مقصد سمجھنے لگتا ہے اور اسے یقین ہو جاتا ہے کہ شاہراہ حیات پر سلامتی اور عافیت سے سفر کرنے کے لیے خاتم النبیین محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معطر و پرنور حیات طیبہ سے رہنمائی حاصل کرتے رہنا ہے وگرنہ زندگی تو گزر جاتی ہے مگر فلاح سے عاری رہتی ہے۔۔
    اسی نوجوان نے جب قرآن کریم کی آیت مبارکہ پر غور و فکر کیا تو پھر اتباع سنت میں خیر کو مضمر پایا۔۔
    ارشاد باری تعالیٰ ہے کہ ۔۔
    اور جو کچھ تمھیں رسول عطا کریں وہ لو اور جس سے منع کریں اس سے باز رہو اور اللہ سے ڈرو،بے شک اللہ کا غذاب سخت ہے۔۔
    اس ناول کا ہر کردار سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو بنیاد بنا کر اپنی اور اپنے مسلمان بھائیوں کی خیر خواہی کرتا نظر آتا ہے اور اس تناظر میں مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ کاوش صدیقی اب خوش بخت لکھاریوں کی صف اولی میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔۔
    یارب ذوالجلال کاوش صدیقی کو دین اسلام اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے خالص محبت کے طفیل اجر عظیم عطا فرما آمین ثم آمین
    معتبر و مستند تبصرہ نگار اس مدلل ناول پر شرف گفتگو حاصل کر چکے ہیں اور راقم الحروف اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ۔۔
    کاوش صدیقی کہانی کار اور ناول نگار کی حیثیت سے خود کو منوانے میں کامیاب ہوئے ہیں اس کامیابی اور نیک نامی میں آپ کی قلبی صداقتیں کار فرما ہیں اور اس ناول کی اضافی خوبی یہ بھی دیکھی جا رہی ہے کہ۔۔
    ناول کے ہر منظر ہر مکالمے کو انتہائی ادب اور سلیقے سے پیش کیا گیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم اور سنن مبارکہ سے محبت زور پکڑ جائے۔۔
    ناول میں جلوہ افروز گھرانہ اپنے بچے کی جس احسن طریقے سے ذہن سازی کرتے ہیں کہ وہ مسلم معاشرے میں مثال قائم کرے اور پھر ایسا ہی ہوا وہ نیک سیرت بچہ ہر روز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے خوبصورت باغ سے گل چنتا( سنت) اور اپنی زندگی میں خوشبو کی طرح شامل کرتا ہوا مسلمانوں کے لئے مشعل راہ بن جاتا ہے۔۔
    آئیے چمن محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر اس نیت سے کرتے ہیں کہ ہم بھی اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتوں پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو مثالی بنائیں گے تاکہ امت مسلمہ سرخرو ہو سکے۔۔
    ناول سرکار جی۔۔کی نشر و اشاعت سے جڑے تمام نفوس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔
    دعاگو ہوں کہ رب العالمین ہمیں سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلتے رہنے کی توفیق عطا فرما آمین ثم آمین

Powered by WordPress

Main Menu

Sarkar G Novel By Kawish Siddiqi | سرکار جی ناول

Sarkar G Novel By Kawish Siddiqui | سرکار جی ناول

 765 900 (-15%)

Add to cart